زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ اور جیز کیش کے درمیان زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم کے لیے معاہدہ کیا گیا۔ وزیر زکوٰۃ و عشر اور معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ کی موجودگی میں نجی ہوٹل گلبرگ میں تقریب ہوئی۔ معاون خصوصی زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصر اللہ کا کہنا تھا کہ جیز کیش کے زریعے زکوٰۃ تقسیم کرنے سے مستحقین کو فائدہ پہنچے گا۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے قطار میں انتظار کرنے کے عمل کو ختم کیا جا رہا ہے۔ زکوٰۃ رقم گھر بیٹھے ٹرانسفر سے مستحقین کو نہ صرف سہولت بلکہ انکی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہو گی۔ جیز کیش ڈائریکٹ ٹرانسفر میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ جیز کیش نے سب سے کم قیمت بڈ دی تھی جس کے باعث اسکا انتخاب کیا گیا۔ زکوٰۃ ڈونیشن کے لیے جیز کیش ایپ میں سہولت مہیا کی جائے گی۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
78