45

شدید گرمی.. سکولوں کے اوقات کارتبدیل

شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیش نظر قطر کی وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے، جو 3 مئی سے 3 جون تک نافذ رہیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق تمام تعلیمی مراحل کے لیے سکول صبح 7 بجے شروع ہوں گے، تاہم چھٹی کے اوقات مختلف رکھے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو دوپہر کی شدید گرمی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کنڈرگارٹن کی چھٹی دوپہر 12:00 بجے، پرائمری اسکول کی 12:30 بجے جبکہ پریپریٹری اور سیکنڈری اسکول کی 12:45 بجے ہوگی۔ وزارت کے مطابق کلاسوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں کی گئی، بلکہ اوقات میں تبدیلی کا مقصد صرف طلبہ کو گرمی کی شدت سے بچانا اور تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ اساتذہ اور انتظامی عملے کے اوقات کار بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت عملہ صبح 7 بجے ڈیوٹی شروع کرے گا اور دوپہر 1:15 بجے تک خدمات انجام دے گا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب تعلیمی سال 2025-2026 کے دوسرے سمسٹر کے فائنل امتحانات قریب ہیں، جو تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 4 جون سے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں