169

علی بابا ڈاٹ کام نے ایتھلیٹس کو انٹرپرینیورشپ میں آگے بڑھانے کے لیے انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی سے اشتراک کر لیا

لاہور( ٹیوٹر پاکستان) دنیا کے معروف گلوبل بزنس ٹو بزنس ای – کامرس پلیٹ فارم علی بابا ڈاٹ کام نے پیرس میں منعقد ہونیوالے اولمپکس کے عظیم الشان لانچ ایونٹ میں بطوراولمپکس اور پیرالمپکس ای-کامرس پارٹنر بننے کا اعلان کیا ہے۔ Athlete365 Business Accelerator programپروگرام کے چوتھے ایڈیشن میں شریک علی بابا ڈاٹ کام کامرس پارٹنر (”بزنس ایکسلریٹر”) کیلئے پہلی دفعہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (IOC)کے تعاون سے ایتھلیٹس کوکھیلوں کے ساتھ ساتھ ان کے بزنس کیریئر میں منتقلی کے مواقع فراہم کرنے اور ان کومزید بااختیار بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

علی بابا ڈاٹ کام200سے زائد ممالک اور خطوں کے خریداروں اور سپلائرز کو اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری ٹولز پیش کرتا ہے تاکہ ایس ایم ایزکو اپنے کاروبار شروع کرنے اور بڑھانے میں مدد مل سکے۔ علی بابا ڈاٹ کام خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے عالمی تجارت کو آسان بناتا ہے جس سے تمام خواہشمند کاروباریوں بشمول ایتھلیٹس کو کاروبار میں آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔

علی بابا ڈاٹ کام کے نئے اعداد و شمار کے مطابق تقریباً دو تہائی (63%) سابق کھلاڑی کھیل کے بعد نیا کیریئر تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ 76% سابق کھلاڑی یہ سوچتے ہیں کہ ان کے پاس کاروبار کے لیے قابل منتقلی صلاحیتیں ہیں جبکہ صرف نصف سے زائد کھلاڑی (52%) اب اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔

Athlete365 Business Acceleratorپروگرام ایک بزنس انکیوبیٹر ہے جس کا مقصد موجودہ اور سابقہ پیشہ ور کھلاڑیوں کو ان کے اپنے کاروبار بنانے اور ان کا انتظام کرنے کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پروگرام میں شامل ہونے والے پہلے پارٹنر کے طور پرعلی بابا ڈاٹ کام ایک ای -کامرس اور عالمی تجارت پر مرکوز ملٹی فیز ٹریننگ اسکیم بنائے گا جو کاروباری اہم شعبوں جیسے کہ AI ٹولز کا استعمال، گلوبل سورسنگ کے بارے میں شرکاء کے علم کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد ایک ہزار سے زائد سابق اور موجودہ عالمی ایتھلیٹس کو تربیت کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بااختیار بنانا ہے۔ اس کے علاوہ علی بابا ڈاٹ کام$10,000 کے 50 امیدواروں کو بزنس ایکسلریٹر پیکجز بھی پیش کرے گاجو لاجسٹک، آپریشنل اور سورسنگ ٹریننگ اور کریڈٹ کا امتزاج فراہم کرے گا تاکہ امیدواروں کو طویل مدتی، پائیدار ترقی کے مواقع کھولنے میں مدد ملے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے علی بابا ڈاٹ کام کے صدر Kuo Zhangنے کہا کہ ”علی بابا ڈاٹ کام پر ہم نے دیکھا ہے کہ کاروباری پس منظر کیبغیر بہت سے افراد ہماری خدمات اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی کامیاب کاروبار کر رہے ہیں۔ایتھلیٹس جو کھیلوں میں اپنی ہمت، عزم اور مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے مشہور ہیں کاروباری دنیا میں ان کی یہ توجہ انہیں ایک برتری فراہم کرتی ہے لہذا ہم علی باباڈاٹ کام پر کھلاڑیوں کو ان کی کاروباری سرگرمیوں میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ان کی مدد کرنے کے خواہش مند ہیں۔”

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی میں ایتھلیٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کاویہ محرابی نے کہاکہ ”ہم علی بابا ڈاٹ کام کو Athlete365 Business Accelerator پروگرام کے لیے ایک پارٹنر کے طور پر شامل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ علی بابا ڈاٹ کام کے رہنمائی پروگرام اور ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کھلاڑیوں کو صحیح تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کرکے ہم ایک ساتھ خواہشمند ایتھلیٹ اور اولمپیئن کوکاروبار بڑھانے میں مددفراہم کریں گے جس کی انہیں اپنے کاروبار میں ضرورت ہوگی۔ یہ اقدام ایتھلیٹس کو بااختیار اور کامیاب کاروباری کیریئر بنانے میں ہمارے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتاہے۔”

کھیل اور تجارت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے علی بابا ڈاٹ کام بزنس ایکسلریٹر پروگرام کے شرکاء کو علی بابا ڈاٹ کام کے سینئر ایگزیکٹوز اور عالمی ٹیموں کے ساتھ ساتھ اپنے عالمی سفیروں کے ساتھ رہنمائی کے مواقع فراہم کرے گا۔ انٹرپرینیورشپ کے لیے علی بابا ڈاٹ کام کے عالمی سفیروں میں دو بار کے اولمپین ٹونی پارکر،ماونٹین بائیکرالیاس شوارزلراورسابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی سیمونا گالک مور شامل ہیں۔ٹونی، شوارزلر اور سیمونا کی طرح جو بھی کھلاڑی اپنے کاروبار میں علی باباڈاٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ دنیا بھر کے ایس ایم ایز میں علی بابا ڈاٹ کام کی منفرد پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں