متروکہ وقف املاک بورڈ وفاقی وزارت مذہبی امور برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان
وساکھی میلہ کے موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کے زیر انتظام گورو دورارہ دربار صاحب میں بابا جی کی کیتھی میں گندم کی فصل کی کٹائی کا باقاعدہ آغا ز کر دیا گیا
بھارتی سکھ یاتریوں نے سی ای او پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ابو بکر آفتاب قریشی ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر،سردار اندر جیت سنگھ اور دیگر سکھ رہنماوں کے ہمراہ بابا جی کی کھیتی میں فصل کاٹ کا وساکھی کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا ہم نے بابا جی کی کھیتوں کی یاترا کی اور فصل کی کٹائی کر با با گور نانک کی یاد تازہ ہو گئی ،سکھ یاتریوں کے بولے سو نہال کے نعرے ۔
بھارتی جھتہ لیڈر کا کہنا ہے کہ بابا جی کی کیتھی کی حفاظت اور سکھ مذہبی روایات کے عین مطابق رسومات کی ادائیگی پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں
بھارتی سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پنجابی کلچر کے مطابق وساکھی میلہ کے موقع پر اجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سری دربار صاحب کرتارپور صاحب اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی زیر انتظام کبڈی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا ،جس میں بھارتی سکھ یاتریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوشیوں کا اظہار کیا