228

ملک میں 40121 کورونا مریض، 873 اموات، جبکہ 11 ہزار 282 مریض اس بیماری سے صحت یاب

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 40 ہزار 121 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 873 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 27 ہزار 966 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 11 ہزار 282 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 584 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 252 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 15 ہزار 590 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 268 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 847 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 305 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 544 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 36 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 921 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 527 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 108 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں