104

نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا

blockquote class=”twitter-tweet”>

جسے چاہا در پہ بلا لیا ،جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی عمرہ کی ادائیگی pic.twitter.com/CJu8aSn5TP

— PMLN (@pmln_org) October 12, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا۔

حسین نواز نے بھی والد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ نواز شریف کے اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی ان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وطن واپس آنے کےلیے لندن سے آج ہی سعودی عرب پہنچے تھے۔

سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں