نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور میں نئے آنے والے طلباو طالبات کیلئے اورینٹشن ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباو طالبات اور ان کے والدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی نصاب اور کیمپس لائف پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سالم رحمان نے نئے آنے والے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہا اور نور فاطمہ میموریل سسٹم کی 46سالہ تاریخ بارے آگاہ کیا۔ انھوں نے نور انٹرنیشنل یونورسٹی لاہور کے سفر اور آج کی نسل کے تعلیمی میدان میں مستقبل کو سنوارنے کے مقصد کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
تقریب میں یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر، پروفیسر نجمہ نجم نے یونیورسٹی میں نہ صرف تعلیمی بلکہ اخلاقی قابلیت پر بھی زور دیا۔ مزید برآں انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نہ صرف ہنر مند پیشہ وارانہ افرادتیار کرنا بلکہ اچھے انسانوں کی تربیت بھی کرنا ہے۔ ڈین اپلائیڈ سائنسز، پروفیسر طاہر ظہور نے نور فاطمہ میموریل سسٹم کے زیر اہتمام دیگر اداروں، فاطمہ میموریل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ بارے آگاہی دی۔
بیسک سائنسز کے ڈین، پروفیسر صغیر احمد جعفری نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مقرر کردہ ضوابط اور اچھے اساتذہ کی تقرری بارے آگاہی دی۔ انھوں نے طلبا کی فلاح و بہبود، حفاظت اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
تقریب کے اختتام پر والدین اور طلبا و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا ٹور بھی کروایا گیا۔ تقریب میں والدین اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کا سراہا۔
109