نگراں حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔
پیٹرول 40 اور ڈیزل 15روپے سستا ہوگیا، پیٹرول کی نئی قیمت 283روپے 83پیسے ، ڈیزل کی 303روپے 18پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 22روپے 43پیسے کم ہوگیا اور اب 214 روپے 85پیسے فی لٹر ملے گا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق رات 12 سے ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی اور 22روپے کسٹمز ڈیوٹی اور ڈیزل پر 50 روپے لیوی اور 23روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار رکھی ہے ۔