آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری کامیابی،بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے 9 وکٹوں پر 245 رنز بنائے ،نیوزی لینڈ نے ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹیں گنواکر حاصل کرلیا،بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے 246 رنز کا ہدف 42.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، کپتان کین ولیمسن 78 اور ڈیرل مچل 89 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔قبل ازیں بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
77