ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا دوسرا اپ سیٹ کردیا۔
ایونٹ میں 15 اکتوبر کو افغانستان کی ٹیم نے دہلی میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے کر پہلا اپ سیٹ کیا تھا۔
دھرم شالہ میں بارش سے متاثرہ میچ میں نیدرلینڈز نے مقررہ 43 اوورز میں 246 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 207 پر ڈھیر ہوگئی۔
جنوبی افریقی ٹیم نے میگا ایونٹ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی بڑی ٹیموں کو بڑے مارجن سے شکست سے دو چار کیا تھا اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
نیدرلینڈز نے میگا ایونٹ کی مضبوط ٹیم کے خلاف پہلے شاندار بیٹنگ کی اور مقررہ 43 اوورز میں 8 وکٹوں پر 245 رنز بنائے اور ساتھ ہی شاندار بولنگ کی اور حریف ٹیم کو 207 رنز تک محدود کردیا۔