236

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اور اراکین اسمبلی کی ملاقات-ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اور اراکین اسمبلی کی ملاقات
عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کیلئے ٹیلی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
ترقیاتی منصوبے عوام کی ضرورت ہیں، ان کی بروقت تکمیل بہت اہم ہے۔منصوبو ں کی نگرانی کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔
دور دراز علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کا رویہ برداشت نہیں۔ترقیاتی منصوبے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے بنائے جاتے ہیں، کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔شہر شہر دورے کرکے ترقیاتی منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔
ہر بڑے چھوٹے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر نظر ہے، بے ضابطگیاں نہیں کرنے دیں گے۔
 ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے امیر سلطان، ارکان صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد اور عمر فاروق شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں