329

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس۔
مستحق خواتین، بچوں اوربزرگوں کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ نے مستحق خواتین،بچوں اوربز رگوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی پراجیکٹس لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔
مستحق خواتین ،بچوں اوربزرگوں کو سہولت دینے کیلئے ای خدمت مراکزپر ون ونڈوویلفےئر کاؤنٹرزبنائے جائیں گے۔
ون ونڈوویلفےئرکاؤنٹرزکے ذریعے مستحق خواتین ،بچوں اوربزرگوں کو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی سروسز دی جائیں گی۔
65سال سے زائد عمر کے بزرگوں کیلئے ’’باہمت بزرگ ‘‘پروگرام شروع کرنے کی تجویز۔
وزیراعلیٰ کی 65سال سے زائد عمر کے بزرگوں کیلئے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت۔
باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد بزرگوں کو ماہانہ پنشن دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیاگیا۔
خصوصی افراد کیلئے ’’ہم قدم ‘‘پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز۔
عدالت عظمی کے احکامات کے مطابق خواجہ سرا ؤں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔
خواجہ سراء بچوں کیلئے تعلیم،مفت علاج ،سکریننگ،قانونی اورنفسیاتی مشاورت اورشیلٹر فراہم کیے جائیں گے۔
سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے ٹی وی پروگراموں میں خواجہ سراؤں کا مذاق اڑانے پر پابندی کیلئے پیمراکوتحریری درخواست دیدی ۔
ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پراجیکٹ کے ذریعے غریب ترین شہریوں کو ہیلتھ کےئر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے دیہی خواتین کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔
پنجاب میں پہلی بار نئی سوشل پروٹیکشن پالیسی لائی جائے گی۔
صوبے میں غربت کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 
عوام کی فلاح وبہبود ہی ہمارا نصب العین ہے ،عملاً کام کریں گے۔
پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب، ایم ڈی کشف فاؤنڈیشن روشانے ظفر،وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی چوہدری علی اسجد ملہی، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہبازگل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور دیگر حکام کی اجلاس میں شرکت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں