288

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔
یہ دن منانے کا مقصد شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت آج پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
موجودہ حالات میں شہری دفاع کے ادارے کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
شہری دفاع کے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
شہری دفاع کے ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق نئے تصورات سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔
زلزلے ، سیلاب اور جنگ کے دوران شہری دفاع کے ادارے کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے۔
شہری دفاع کے ذمے زمانہ امن اور جنگ ہر دو صورتوں میں شہریوں کی حفاظت جیسا عظیم کام ہے۔
شہری دفاع جیسی قومی ذمہ داری ادا کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آج کے دن اس عزم کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں