وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے مستحق 71 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سکریٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کے مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر،ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیاء بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی،تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔اجتماعی شادی کی تقریب کو سرائیکی جھومر نے چار چاند لگا دئیے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دھی رانی پروگرام کو تاریخ سہرے الفاظ سے یاد رکھے گی۔
ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔دوسرے فیز میں صوبہ میں پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی،ڈائریکٹر ایڈمن فیض نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر اقصی رفیق،مصبح رشید،ڈائریکٹر ڈی جی خان ڈویژن مہر مظہر عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء الدین بزدار،انچارج بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،انچارج ماڈل چلڈرن ہومز محمد ابرہیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال کے علاؤہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز تیمور عثمان،نذر حسین کورائی،سید ذولقرنین حیدر شاہ،فیاض خان لغاری،عبدالحمید جلبانی اور دیگر افسران شریک تھے۔سٹیج سکریٹری کے فرائض غازی یونیورسٹی سے پروفیسر سمیرا بانو نے انجام دئیے۔
72