صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کرشنا مندر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مندر میں مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو مندر میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج کہتی ہیں۔ کام کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ آئین پاکستان اقلیتیوں کے حقوق کا محافظ ہے۔ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے مندر میں مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے حویلی سجان سنگھ کا دورہ کیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو حویلی سجان سنگھ میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔سجان سنگھ حویلی تاریخی ورثے کی علامت ہے۔ مذہبی تاریخی عمارتوں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے مہارشی گرو اوم بالمیک مندر کا بھی دورہ کیا۔ ہندو برادری نے مندر میں ترقیاتی کام کی ضرورت کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کی
6