72

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومِن آغا کے ہمراہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مومِن آغا کے ہمراہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا

اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے ان کا استقبال کیا اور کمپنی کے معاملات پر ایک جامع بریفنگ پیش کی۔

وزیر علی پرویز ملک نے کمپنی کے انتظامیہ کے ساتھ ایس این جی پی ایل اور پیٹرولیم سیکٹر کے اہم چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔عوام کو گیس کی فراہمی مؤثر بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ گیس سپلائی چین میں بہتری اور ترسیلی نظام کی کمیوں کو دور کرنے کے لیے سسٹم میں جدت پر زور دیا۔ سپلائی چین کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض مکمل لگن، دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ سرانجام دیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے اہم مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں