وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آج سے تین روزہ “پنجابی کلچر ڈے” کی تقریبات کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پنجاب کی عظیم ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور عوام کو اپنی جڑوں سے جوڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہو گی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی اور شرکاء سے خطاب کریں گی۔تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی موسیقی، رقص، دستکاری، فوڈ فیسٹیول اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔الحمراء آرٹس کونسل کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے تاکہ شہری ایک مکمل ثقافتی ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پنجابی ثقافت کے تمام پہلوؤں کو عملی طور پر پیش کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے۔ اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عوام کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔تقریبات میں شرکت کے خواہشمند افراد الحمراء کی ویب سائٹ یا فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔پنجاب حکومت تمام شہریوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ اس تاریخی اور ثقافتی جشن میں بھرپور شرکت کریں اور پنجاب کے ثقافتی ورثے کا جشن منائیں
189