138

ڈاؤلینس کے 400 ویں ٹچ پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سروس سینٹر لاہور میں منعقد

پاکستانی ہوم اپلائنسز تیار کرنے والے صف اوّل کے ادارے ڈاؤلینس نے حال ہی میں اپنے لاہور سروس سینٹر میں 400ویں ٹچ پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔یہ ڈاؤلینس کے ملک بھر میں کسٹمر سروس کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی توسیع میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ڈاؤلینس کے 400 ویں ٹچ پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سروس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈاؤلینس کی سینئر مینجمنٹ اور انڈسٹری کے دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے بے مثال سہولت فراہم کرنے اور خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے ڈاؤلینس کی کوششوں کو سراہا۔

ڈاؤلینس نے جدید ترین آلات، عمدہ لے آؤٹ، دلکش سجاوٹ اور بہترین ڈیزائن کے ساتھ ایک ملک گیر نیٹ ورک قائم کیا ہے جس کے ٹچ پوائنٹس تمام بڑے شہروں میں موجود ہیں۔صارفین ڈاؤلینس کی جدید مصنوعات کی مکمل رینج کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں جو پائیدار مستقبل کے لیے بجلی کی 50 فیصد سے زیادہ بچت کے ساتھ قابل اعتماد ہونے کا وعدہ کرتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب عمر احسن خان نے کہاکہ ڈاؤلینس میں کی جانے والی خاطر خواہ سرمایہ کاری ہماری بین الاقوامی صدر کمپنی، آرچلک (Arçelik) کے ترقی پسند ویژن کی بھی عکاسی کرتی ہے جو ترکیہ میں قائم یورپ کا دوسرا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔مستقبل میں بھی ڈاؤلینس اپنے صارفین کو خدمات کی مسلسل فراہمی کے لیے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں