94

کراچی: 9 جنوری تک موجودہ سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں 9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں