77

شاہ چارلس نے آرچی اور لیلیبیٹ کو رائل ٹائٹلز کیوں دیے؟

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کے بچوں آرچی اور لیلیبیٹ کے ناموں کو شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر نئے رائل ٹائٹلز کے ساتھ شامل کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ چارلس نے بیٹے شہزادہ ہیری کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے اپنے پوتے آرچی اور پوتی لیلیبیٹ کے ناموں کے ساتھ رائل ٹائٹلز استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
شہزادہ ہیری کے بچوں کو پہلے ماسٹر آرچی اور مس لیلیبیٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن اب شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر بچوں کے نام کے ساتھ رائل ٹائٹلز کا اضافہ ہونے کے بعد انہیں ’پرنس آرچی آف سسیکس‘ یعنی شہزادہ آرچی اور ’پرنسز لیلیبیٹ آف سسیکس‘ یعنی شہزادی لیلیبیٹ کے نام سے جانا جائے گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہ چارلس نے گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد اپنے پوتے اور پوتی کو تمام شاہی اعزازات دینے کا وعدہ کیا تھا۔
شاہ چارلس کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے شاہی خاندان کے بارے میں کئی خدشات کے اظہار کے بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہی خاندان کے بچوں کے ناموں کے ساتھ رائل ٹائٹلز لگانے کے اختیار کے حوالے سے قوانین ملکہ الزبتھ کے دادا شاہ جارج پنجم نے1917ء میں مرتب کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں