62

برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے کامن ویلتھ ڈے کے خطاب میں آنجہانی ملکہ الزبتھ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شاہ نے کامن ویلتھ ڈے پر اپنے خطاب میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’کامن ویلتھ ڈے میری پیاری ماں، آنجہانی ملکہ الزبتھ کے لیے ہمیشہ ایک خاص فخر کا موقع رہا، یہ دن پوری کامن ویلتھ فیملی کےلیے بہت خاص ہے، جس کی خدمت کے لیے ملکہ نے اپنی طویل اور قابل ذکر زندگی وقف کی‘۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ملکہ کی جانشینی میں بطور سربراہ کامن ویلتھ، مجھے ان کی مثال سےاور ان تمام چیزوں سے جو میں نے کامن ویلتھ میں اتنے سالوں کے دوران غیر معمولی لوگوں سے سیکھیں بڑی ہمت ملتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’کامن ویلتھ سے میری اپنی زندگی بھی مستقل جوڑی رہی لیکن پھر بھی اس میں موجود مختلف پہلو مجھے مسلسل حیران اور متاثر کرتے ہیں‘۔ اُنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اچھائی کی طاقت کے طور پر موجود کامن ویلتھ کی صلاحیت ہماری اعلیٰ ترین خواہش کا تقاضا کرتی ہےاور اس کا وسیع پیمانہ ہمیں متحد ہونے اور جرأت مند ہونے کا چیلنج دیتا ہے‘۔

کوئین کنسورٹ کیملا اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن نےکامن ویلتھ ڈے سروس کے دوران خود کو ایک ناخوشگوار واقعے سے بچالیا۔
کیٹ مڈلٹن اور کیملا پارکر کامن ویلتھ ڈے پر ویسٹ منسٹر ایبے میں داخل ہوتے ہوئے شرمندگی سے بچنے کے لیے اپنی شاندار ہیٹس کو ہاتھ سے تھامے ہوئے نظر آئیں۔
سالانہ کامن ویلتھ ڈے سروس میں شریک ہوتے ہوئے کیملا اور کیٹ دونوں مسکرا رہی تھیں جبکہ دونوں نے اپنی ہیٹس کو تیز ہوا کے جھونکے سے اُڑنے کے ڈر کی وجہ سے تھاما ہوا تھا۔
اس لمحے نے 2018ء میں شہزادی یوجینی کی شاہی شادی کی یاد تازہ کردی کیونکہ اس شادی کی تقریب میں زیادہ تر مہمان ہوا کے تیز جھونکوں کے درمیان اپنی ہیٹس سنبھالتے ہوئے نظر آئے ۔
یہی نہیں بلکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے دولہا اور دلہن کی کھلی گاڑی میں رخصتی بھی منسوخ کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں