گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا نے کی جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کی ہر نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی،اجلاس میں استحکام پاکستان پارٹی کے پارلیمانی بورڈ تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا جو چناؤ میں حتمی فیصلہ کرے گا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں اور ان کے سیاسی لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، صدر لاہور ڈویژن ملک زمان نصیب اور میاں تیمور خالد بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں پارٹی امیدواروں کے مقامی اثر و رسوخ اور سیاسی حیثیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی رہنماؤں نے اس امرپر زور دیا کہ بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر پالیسیوں کے ذریعے شمالی علاقہ جات کو سیاحت کامرکز بنایا جا سکتا ہے۔مزید برآں، اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو دیگر صوبوں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اور پارٹی اپنے منشور کے ذریعے اس مقصد کے حصول کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارٹی جلد ہی اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے گی جبکہ تمام امیدواروں کی منظوری پارلیمانی بورڈ دے گا۔استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کو اس امر کا یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے عوام پارٹی کے منشور پر اعتماد رکھتے ہیں اور7جون کو ہونے والے عام انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام استحکام پاکستان پارٹی کے حق میں بھاری اکثریت سے فیصلہ دیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود نے پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے 20رکنی پارلیمانی انتخابی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس میں پارٹی صدر عبدالعلیم خان اور جنرل سیکرٹری خالد محمود اور عون چوہدری، منزہ حسن، گل اصغر بگھور، سید صمصام علی بخاری، جی جی جمال، رانا نذید احمد،چوہدری ظہیر الدین، چوہدری نوریز شکور، سید رفاقت علی گیلانی، راجہ یاور کمال، مامون جعفر تارڑ، حاجی گلبر خان، راجہ جلال حسین، شمس الحق لون، فتح اللہ خان، محمد شعیب صدیقی، غضنفر عباس چھینہ اور ملک زمان نصیب شامل ہوں گے۔اس بورڈ کا پہلا اجلاس 22اپریل بروز بدھ (آج) طلب کر لیا گیا ہے جس میں گلگت بلتستان کے 7جون کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر اہم فیصلہ کی منظوری دی جائے گی۔
12