74

جہانزیب علی اعوان نے ​پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا

​پنجاب یونیورسٹی: جہانزیب علی اعوان نے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا-

​مقالے کا عنوان ‘تذکرہ جنوبی پنجاب دے پنجابی لکھاریاں دا’ تھا، نامور اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت-

​لاہور (خصوصی رپورٹر): انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے

پی ایچ ڈی سکالر جہانزیب علی اعوان کے پی ایچ ڈی مقالے کا مجلسی (اوپن) دفاع منعقد ہوا۔

​سکالر جہانزیب علی اعوان نے اپنا یہ تحقیقی مقالہ نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ قادری کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کی تحقیق کا عنوان “تذکرہ جنوبی پنجاب دے پنجابی لکھاریاں دا” تھا، جسے حاضرین اور ممتحنین نے تفصیلی جائزے کے بعد خوب سراہا۔
​مقالے کے مجلسی دفاع کے لیے بیرونی ممتحن کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر ارشد اقبال ارشد اور پروفیسر ڈاکٹر عاصم ندیم نے شرکت کی اور سکالر سے مقالے کے متعلق سوالات کیے۔
​اس علمی تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف پنجابی اینڈ کلچرل سٹڈیز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد، اورینٹل کالج لاہور کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر عاصمہ قادری، ڈاکٹر محمد عرفان الحق، پروفیسر ڈاکٹر سعادت علی ثاقب، پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین اور ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
​مجلسی دفاع کے کامیاب انعقاد پر اساتذہ اور طلبہ نے جہانزیب علی اعوان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تحقیقی کام کو پنجابی ادب کے لیے ایک گراں قدر اضافہ قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں