حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد آج 1 روپیہ 9 پیسے کا اضافہ کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 9 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں سنگاپور کی مارکیٹ کی قیمت کے مطابق طے ہوتی ہیں: چیئرمین اوگرا
تبدیلی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی 394 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 31 جولائی کے لیے ہوں گی۔