269

اسلام آباد یونائٹیڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دیدی

شارجہ: (ٹیوٹر ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دیدی۔ 159 رنز کے تعاقب میں زلمی 146 رنز پر محدود ہو گئی۔ فاتح ٹیم کے کپتان اور مین آف دی میچ محمد سمیع نے چوتھے سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو بلے بازی کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کےنقصان پر 158 رنز بنائے۔ آئن بیل نے 54، کیمرون ڈیل پورٹ نے 29 اور لیوک رونچی نے 21 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلیں۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثمین گل نے 3، حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی آخری اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کیرن پولارڈ 51، ڈاسن 21 اور وہاب ریاض 20 رنز بنا کر مزاحمت کر سکے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے کپتان محمد سمیع نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سمیع کو بہترین باولنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں