19

لاہور عورت سمیت 2 بچوں کا قتل، قاتل کی خودکشی

لاہور کے علاقے مزنگ میں نوجوان نے خاتون اور اس کے 2 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 35 سالہ عائشہ، 14 سالہ مفرہ، 12 سالہ منیب اور 45 سالہ شاہد شامل ہے۔

فائرنگ کے اس واقعے میں 8 سالہ مناہل اور 18 سالہ سمنہ زخمی ہوئی۔

لاہور میں فائرنگ سے پنجاب یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ فلیٹ کے اندر پیش آیا، ابتدائی طور پر وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں