82

سابقہ معشوقہ کے ڈر سے دولہا شادی کے صرف ایک روز بعد اپنی دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ یوں تو ٹریفک جام وبال جان بن جاتا ہے لیکن بھارتی ریاست بنگلور میں یہ ہی ٹریفک جام ایک نئے نویلے دولہا کے لئے راحت کا باعث بن گیا اور وہ موقع پاتے ہی فرار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بنگلور کے بد ترین ٹریفک جام کے دوران ایک دولہا گرجا گھر سے واپسی پر اپنی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کا کہنا ہے کہ اس کے دولہا کو اس کی سابقہ معشوقہ کی جانب سے نجی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر لانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھی۔ دلہن کا مزید کہنا ہے کہ اس کے اور اس کے ولدین کی جانب سے دولہے کا ساتھ دینے کے حوالے سے بارہا یقین دہانی کروائے جانے کے باوجود بھی دولہا سابقہ معشوقہ کی دھمکیوں کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ دو ہفتوں کی مسلسل تلاش کے بعد جب دلہن اور اس کے گھر والے دولہے کو تلاش نہ کرسکے تو انہوں نے یہ معاملہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دولہے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کروا دی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے کی تلاش جاری ہے۔

پرنس آف ویلز ولیم اور پرنسز آف ویلز کیتھرین مڈلٹن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے لندن کے ’ہیز مسلم سینٹر‘ میں قائم کیے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے جب کیٹ مڈلٹن کمیونیٹی سینٹر گئیں تو مسلمانوں کی ثقافت کے احترام میں اُنہوں نے اپنے سر کو دوپٹے سے ڈھانپا ہوا تھا۔
پرنسز آف ویلز کا اس دورے کے دوران پہنا سیاہ رنگ کی کڑھائی والا سفید دوپٹہ سوشل میڈیا پر موجود پاکستانی صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
عقابی نگاہیں رکھنے والے صارفین نے فوراََ پہچان لیا کہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر ایلان کا ڈیزائین کردہ سفید رنگ کے سوٹ کا دوپٹہ پہنا ہے جوکہ اُنہوں نے 2019ء میں اپنے دورۂ پاکستان پر پہنا تھا۔
سوشل میڈیاکے مختلف پیجز پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ’ہیز مسلم سینٹر‘ کے اس دورے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ میں اوپر تلے آئے شدید زلزلے جنہیں اقوام متحدہ اور ترکیہ نے’صدی کی تاریخی آفت‘ قرار دیا ہے، اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ، سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اب تک ان زلزلوں سے 45 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 14ملین افراد متاثر ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں