81

سلیمان شہباز نے بتا دیا کہ انہوں نے ’جوکر‘ کسے کہا؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے آج بتا دیا کہ انہوں نے ’جوکر‘ کسے کہا تھا۔
لاہور کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سلیمان شہباز نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر صحافی نے سلیمان شہباز سے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ میں وزیرِ خزانہ کو جوکر کہا تھا؟
سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی نے 5 وزیرِ خزانہ تبدیل کیے تھے میں نے آخری 3 کو کہا۔
صحافی نے سلیمان شہباز سے ایک اور سوال کیا کہ ان 3 میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے کیا؟
سلیمان شہباز نے جواب دیا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کی عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں