199

اسد عمر یا میں وزارت عظمیٰ کے امید وار نہیں:شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مائنس ون کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا پارٹی میں ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے ۔انہوں نے کہا میں یا اسد عمر وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں ہیں،تحریک آصف کا ہرکارکن جذباتی طور پر عمران خان سے وابستہ ہے ۔ وزیر خارجہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز سے وابستہ محققین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کوو ڈ 19 نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے ، انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے تحقیقاتی کام کی خود نگرانی کرو نگا ،انہوں نے کہا ہمیں علاقائی اور عالمی چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح کی تحقیق کو منظر عام پر لانا ہو گا ۔بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل و سابق صوبائی وزیر خیبر پختو نخوا سمیع اللہ نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کورونا وبا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، عثمان ڈار نے بھی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ، مزید برآں وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیب کوفوڈ کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، کورونا کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ 7دہائیوں سے قائم تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے ترقی پذیر ممالک کیلئے ڈیٹ ریلیف کی تجویز کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں