وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے زرعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زوردیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صحرائی پھیلاؤ اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ، زمین کی بحالی اور پانی کی بچت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس دن کا مقصد بنجر پن، زمین کی زرخیزی میں کمی اور خشک سالی کے تباہ کن اثرات کے عوامی سطح پر شعور بیدار کرنا ہے۔صوبے میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے زراعت، پانی کے موثر انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔پنجاب میں چھوٹے ڈیمز اور تالاب بنائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ چولستان اور تھل جیسے علاقوں میں بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔صحرائی علاقوں میں درخت لگانے کی مہم اور زیتون جیسی فصلوں کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ خشک سالی زراعت اور خوراک کی حفاظت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے شجرکاری کی اہمیت کو اجاگرکرنا وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی مانیٹرنگ کے لیے تھرمل سینسر جیسے جدید ترین آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بنجرزدہ زمینوں کو دوبارہ قابلِ کاشت بنانے اور پانی کی کمی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
7