2

عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج 2027 کیلئے رجسٹریشن آج شروع ہو گی

عازمینِ حج 2027 کے لیے خوشخبری ہے کہ رجسٹریشن آج 22 جون سے شروع ہوگی۔ حج 2027 رجسٹریشن مفت، کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ حج 2027 کی رجسٹریشن “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگی۔ سرکاری اور نجی حج اسکیم، دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی ۔ عازمینِ حج 2027 کے لیے کارآمد پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے ۔ ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے ۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے ۔ حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی ۔ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں