7

چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم 17، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق بادشاہی مسجد میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات کے نمائندگان بھی شریک تھے۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ لاہور میں چاند دیکھنے کا وقت 7 بجکر 12 منٹ سے 7 بجکر 52 منٹ تک ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ چاند کی پیدائش آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر ہوئی ہے، چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 45 منٹ ہوگی جو نظر آنے کےلیے ناکافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں