4

کپاس کی کاشت میں ریکارڈ کمی کی ہدایت روئی کی درآمدات توقعات سے زیادہ ہوجائیں گی

ہدف کے مقابلے میں پنجاب میں رواں سال کپاس کی کاشت میں ریکارڈ کمی کی ہدایت روئی کی درآمدات توقعات سے زیادہ ہوجائیں گی ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے) کی اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد سینٹ نے کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی جس سے ریلیف کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کاٹن ایئر 2026-27ء کے لئے پنجاب میں 32لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مختص کیا تھا تاہم محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کپاس کی کاشت بارے جاری ہونے والے حتمی اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال مجموعی طور پر صرف 26لاکھ چودہ ہزار رقبے پر کپاس کاشت ہوئی ہے جو کہ ہدف کے مقابلے میں پانچ لاکھ86ہزار ایکڑ (18 فیصد) کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ سخت موسمی حالات اور پنجاب سندھ بارڈر پر نئی شوگر ملز کے قیام کے باعث کپاس کی کاشت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث رواں سال پاکستان کو روئی کی درآمدات پہلے تخمینوں کے مقابلے میں زیادہ کرنی پڑیں گی جبکہ کپاس کے ساتھ ساتھ کاٹن سیڈ آئل کی پیداوار بھی کم ہونے سے اربوں ڈالر کا خوردنی تیل بھی درآمد کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں