6

ایران امریکا معاہدے کے 14نکات ، ہرمز بحال ، ایران پر مالیاتی پابندیوں میں نرمی ایٹمی پروگرام پر خدشات ختم

واشنگٹن نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا باضابطہ مسودہ جاری کردیا جس میں فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل طورپر جنگ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ معاہدے کے تحت فریقین ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کریں گے اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گےجبکہ 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی‘ اس دوران موجودہ صورتحال برقرار رہے گی‘امریکا ایران کا بحری محاصرہ ختم کرے گااور30دنوں کے اندرایران کے قریبی علاقوں سے اپنے فوجی ہٹالے گا‘تجارتی جہازوں کو بغیر کسی فیس کے 60روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد تہران عمان کے ساتھ ملکر ہرمز میں مستقبل کے انتظامات پر بات چیت کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں