وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہʼʼاپنی چھت اپنا گھرʼʼ پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ اقدام بن کر سامنے آیا ہے۔کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ نے دیہی معیشت میں نئی جان ڈال ڈال دی، ستھرا پنجاب،صاف پانی، بیوٹیفکیشن پروگرام حقیقی تبدیلی کی علامت ہے۔ الیکٹرک بس سروس جنوبی پنجاب میں جدید، ماحول دوست اور عوامی سہولت پر مبنی ٹرانسپورٹ انقلاب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں جدید، ماحول دوست اور معیاری ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا انقلاب ہیں، جبکہ ʼʼاپنی چھت اپنا گھرʼʼ پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ اقدام بن کر سامنے آیا ہے جس سے جنوبی پنجاب کے لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ نے دیہی معیشت میں نئی جان ڈال دی ہے، اور سکول میل پروگرام نے تعلیم، صحت اور اسکولوں میں داخلوں کے نظام میں ریکارڈ بہتری پیدا کی ہے۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق ستھرا پنجاب، صاف پانی اور بیوٹیفکیشن پروگرام شہری اور دیہی علاقوں میں حقیقی تبدیلی کی علامت ہیں، جبکہ سڑکوں کی تعمیر و ترقی نے جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج، دھی رانی، مینارٹی کارڈ اور دیگر فلاحی پروگرام عوامی ریلیف کی ضمانت ہیں، جبکہ کچے کے علاقوں میں امن و ترقی پنجاب حکومت کی ایک تاریخی کامیابی ہے جو ریاستی رٹ اور عوامی فلاح کے نئے دور کی عکاسی کرتی ہے۔حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب میں تعلیمی سہولیات کے فروغ کے لیے طلبہ و طالبات میں مجموعی طور پر 10,244 لیپ ٹاپس تقسیم کیے ہیں، جبکہ ہونہار اور مستحق طلبہ کے لیے 33,004 سکالرشپس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی ویژن کے تحت کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو مزید وسیع کرنا ہے، تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس سروس جنوبی پنجاب میں ایک جدید، ماحول دوست اور عوامی سہولت پر مبنی ٹرانسپورٹ انقلاب ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع میں درجنوں بسیں عوام کو معیاری سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
3