سول سروسز اکیڈمی کی ایتھیکل لیڈرشپ سوسائٹی کے 19 پروبیشنری افسران پر مشتمل وفد نے پی ایس پی اےکا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے،

جہاں آراء منظور وٹو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ایس پی اے کے افسران بھی موجود تھے۔ دورے کا مقصد نوجوان

سول افسران کو پنجاب میں سماجی تحفظ کے نظام، مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات اور عوامی خدمت کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پروگرامز،جنید امجد نے پی ایس پی اےکے فرائض، سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں، مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے اختیار کیے

گئے طریقہ کار اور ادارے کی نمایاں کامیابیوں پر جامع متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اپنے خطاب میں وائس چیئرپرسن جہاں آراء منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری مستحق خاندانوں کی شفاف اور مؤثر نشاندہی کے لیے ایک جامع ڈیٹا بیس ہے، جبکہ زیورِ تعلیم پروگرام کے

ذریعے سکول جانے والی بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور حاضری میں بہتری کے لیے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اور دیگر سماجی تحفظ کے پروگرام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مستحق اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وائس چیئرپرسن نے اس بات پربھی زور دیا کہ شفافیت، دیانت داری اور عوامی خدمت کا جذبہ مؤثر طرزِ حکمرانی کی بنیادی شرائط ہیں۔
وائس چیئرپرسن نے پروبیشنری افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار، غیر جانبداری اور عوامی خدمت کے اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھیں اور جہاں بھی خدمات انجام دیں، پاکستان کے وقار اور عوامی اعتماد کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھیں اور امید ظاہر کی کہ نوجوان افسران مستقبل میں بہتر طرزِ حکمرانی اور عوام دوست پالیسیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وفد نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سماجی تحفظ کے ماڈل، مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے جاری اقدامات اور ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس دورے کو ایک مفید سیکھنے کا موقع قرار دیا۔
54