وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے آٹھ سو اڑتیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے رقم پچھلے سال کے مقابلے میں سترہ فیصد زیادہ ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ سات سو سولہ ارب روپے سے بڑھا کر آٹھ سو اڑتیس ارب روپے کیا گیا