175

گرمی کی شدت بڑھتے ہی لاہور میں بجلی بندش کی شکایات، 10 منٹ بجلی اور ایک گھنٹہ‌بجلی غائب -عوام شدید پریشان

گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی شکایات بھی بڑھ گئی ہیں۔الفیصل ٹاون کینٹ باغبانپورہ، دھرم پورہ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، شاہدرہ اور مرغزار کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لیسکو ملازمین اور افسران فون ہی اٹینڈ نہیں کرتے۔ بجلی کی بندش اور شدید گرمی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب لیسکو ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی بلکہ طلب سے زائد بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں تکنیکی خرابیوں کے باعث مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابیوں یا ٹرانسفارمر تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے اور فیڈر بند کرنا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں