پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد کورونا متاثرین سے بڑھ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے 95 ہزار 570 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 94 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا سے نمٹنے کی کوششوں میں این سی اوسی کے 100دن مکمل ہوگئے ہیں، این سی او سی کی جانب سے جاری کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار388 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر کے729 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد5 ہزار 199 ہے۔