224

جاوید غنی چیئرمین ایف بی آر مقرر. نوشین جاوید کو عہدے سےفارغ

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر جاوید غنی کو نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تقرری کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوشین جاوید کو 7 اپریل 2020ء کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔

جاوید غنی موجودہ دور حکومت میں تعینات کیے جانے والے چوتھے چیئرمین ایف بی آر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں