شہر میں بارہ مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، نشتر زون کے زیرِ کنٹرول شہر کی سب سے بڑی منڈی ایل ڈی اے سٹی میں لگے گی جو 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مشتمل ہوگی، جہاں سات لاکھ سے زائد جانوروں کی خرید وفروخت ہوسکے گی۔
عید الاضحٰی سے قبل شہر میں بارہ عارضی مویشی منڈیاں لگانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ مویشی منڈیاں شہری آبادی سے دس سے 45 کلو میٹر فاصلے پر لگیں گی، شہر کی بارہ مویشی منڈیوں میں 13 لاکھ 34 ہزار چھوٹے جانور جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار بڑے جانوروں کی خریداری ہوسکے گی۔ نشتر زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں تین عارضی مویشی منڈیاں لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ایل ڈی اے سٹی فیروزپور روڈ پر 6 ہزار 3 سو کنال اراضی پر مویشی منڈی لگے گی۔ ایل ڈی اےسٹی کی مویشی منڈی میں ایک لاکھ 41 ہزار بڑے جانور جبکہ 5 لاکھ 67 ہزار چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔ پائن ایونیو روڈ پر 700 کنال پرمویشی منڈی لگے گی۔یہاں 65ہزار چھوٹے جانورجبکہ 16ہزار بڑے جانوروں کی گنجائش ہوگی۔
فروٹ ویجیٹیبل مارکیٹ کاچھا میں 800 کنال پر مویشی لگے گی۔ فروٹ ویجیٹیبل منڈی سے ملحقہ اراضی کی مویشی منڈی میں 72 ہزار چھوٹے جانور جبکہ 18ہزار جانور لایا جاسکے گا۔