214

وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کردیا، فواد چودھری

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ این ڈی ایم اے کے حوالے کیا، پاکستان انجنیئرنگ کونسل کو57 ڈیزائنز ملےجن میں سے4 پاس ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وینٹی لیٹرزکی پہلی مینوفیکچرنگ این آر ٹی سی نےکی اور این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ ملک میں چار سرکاری و نجی ادارے ادارے وینٹی لیٹرز بنائیں گے۔

فوادچودھری نے کہا کہ پاکستان ایک بلین ڈالرز کے میڈیکل آلات برآمد کرتا ہے۔ پاکستان میں بہت بڑی الیکٹرومیگنیٹک میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی صنعت لگنے سے اگلے 3 سال میں 1 بلین ڈالرکی برآمدات کی بچت ہوگی۔ مجھے یقین ہےجلد پاکستان کو باہر سے میڈیکل آلات منگوانا نہیں پڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں