وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا مؤقف بہت کمزور ہے۔
پیپلز پارٹی کا موقف کہ وہ تو عزیر بلوچ اور نثار مورائ کو جانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے،
@AliHZaidiPTI نے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں بلکہ ثبوت کے طور پر JIT رپورٹس بھی پیش کی ہیں اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں،سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 8, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اظہارِ خیال کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، علی زیدی نے بطور ثبوت جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی ہیں۔
فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔