245

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکولوں میں طلباء کی تصدیق کے عمل کو مزید جامع اور شفاف بنایا جائے گا : ڈاکٹر مراد راس

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز سے اہم ملاقات
ملاقات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، پیف نمائندگان، پیف پارٹنرز ، سی ای او ایجوکیشن لاہور، و دیگر شریک تھے
ملاقات میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پیف پارٹنرز کے حوالے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی

ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکولوں میں طلباء کی تصدیق کے عمل کو مزید جامع اور شفاف بنایا جائے گا- پیف کے زیر اہتمام تصدیق شدہ سکولوں کو ادائگیاں جلد کر دی جائیں گی – غیر تصدیق شدہ سکولوں کو مکمل اور جامع تصدیق ہو جانے تک ادائگیاں نہیں کر سکتے- پیف کے نظام کو موثر، شفاف اور بہترین بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں-
پیف کا پرانا نظام بوسیدہ اور غیر شفاف تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں