کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں ایک باہمت خاتون بھی ہیں جو جانوروں کی فروخت میں مصروف ہیں۔
اس عید الاضحیٰ پر بھی سپرہائی وے کراچی میں وسیع و عریض مویشی منڈی کا انتظام کیا گیا ہے، قربانی فریضہ ہونے کے علاوہ شوق بھی ہے، سو اس شوق کی تسکین کیلئے اس بار بھی ایک سے بڑھ کر ایک جانور ، دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سپرہائی وے کی مویشی منڈی میںا س بار ایک خاتون بیوپاری عائشہ بھی موجود ہیں جنہوں نے اس مشکل کام میں بہت سے مرد بیوپاریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عائشہ ایک باہمت لڑکی ہے، وہ بائیکر بھی ہے اور کاروبار کرنے کا شوق بھی رکھتی ہیں،اس کا کہناہے کہ انسانوں سے ڈر لگتا ہے مگر جانوروں سے نہیں۔
عائشہ نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ابھی تک 10 جانور فروخت کیے ہیں اور وہ دوسری لڑکیوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہے۔