264

وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے اہم ملاقات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے اہم ملاقات-
ملاقات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے متعلقہ اہم معاملات کے حوالے منعقد کی گئی-
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے – بورڈ کا پہلا اجلاس اگلے چند دنوں میں منعقد کیا جائے گا- پیف کی بورڈ میٹنگ میں ترجیحی بنیادوں پر درپیش اہم معاملات زیر غور لائے جائیں گے –
حکومتی ترجیحات میں پیف پارٹنرز کو ادائیگیاں، پیف کے تصدیقی عمل کو موثر اور جامع بنانے اور کینسل کردہ سکولوں کو بحال کرنے جیسے مسائل شامل ہیں – حکومت پیف کے تمام معاملات مکمل طور پر شفاف اور جامع طریقے سے چلانے میں یقین رکھتی ہے –
ٹیکس پیئر کا ایک ایک روپیہ اہم، کسی صورت بھی غلط طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں