228

پنجاب اسمبلی، وزیرِ تعلیم کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی،عید کے بعد 60 ہزار پرائیویٹ اسکولز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر رہے ہیں۔مراد راس

پنجاب اسمبلی میں تعلیم پر بحث اور وزیرِ تعلیم کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی۔

چیئرمین پینل آف اسپیکر میاں شفیع نے رانا مشہود اور اویس لغاری کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی اجازت نہ دی۔

میاں شفیع نے کہا کہ ایجوکیشن پر عام بحث ہے کوئی اور بات نہیں ہو گی۔وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کی تقریر میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ کیا اور ڈیسک بجائیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا خطاب کے دوران کہنا تھ اکہ ٹرانسفر کی 33 ہزار درخواستیں آئیں جبکہ شکایات صرف 23 آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایپ بنائی ہے جس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، خواتین ٹیچرز کے والدین ہمارے ممنون ہوتے ہیں۔

وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 22 ہزار بچوں کو اسکولوں میں واپس لائے، شام کے ایک ہزار نئے اسکول کھول رہے ہیں، 1 ہزار 227 اسکول اپ گریڈ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں میں واپس آگئے، پرائیویٹ اسکولز ایکٹ پہلی بار بنا رہے ہیں، اس ایکٹ میں ہراسمنٹ کی شق لائی جا رہی ہے۔

مراد راس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر، انجینئرز کی طرح ٹیچر لائسنسنگ ایکٹ لایا جا رہا ہے، اس اقدام سے ٹیچرز کو دوسرے ممالک میں روزگار کے مواقع ملیں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں صوبے کے تمام اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد مکمل کر لیں گے، عید کے بعد 60 ہزار پرائیویٹ اسکولز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں