268

پنجاب حکومت کےعید پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں

عید پر شہریوں کو صفائی کے بہتر انتظامات فراہم کرنے کے لیے ایوان وزیر اعلیٰ متحرک ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صفائی کمپینوں سے عید پلان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے تمام صفائی کمپنیوں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید پر قربانی کے جانور کی آلائشوں اور صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے جائے جبکہ اس سلسلے میں واضح کردہ پلان سے فوری طور پر ایوان وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا جائے، بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں عید پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ 6 ہزار سے زائد سکیمیں 17 ارب کی لاگت سے مکمل ہوں گی، لوکل گورنمنٹ کی سکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،مضبوط نظام سے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں