266

وزیر اعظم کا آج قوم سے خطاب متوقع

وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔ وزیر اعظم اپنے ممکنہ خطاب میں عیدالاضحی پر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے متوقع خطاب میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر بات کریں گے، وزیر اعظم عید پر لوگوں کو سفری سرگرمیاں محدود رکھنے کی ہدایت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دیگر قومی امور اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر بھی بات کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں