215

کسانوں کو سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

حکومت پنجاب نے کسانوں کو سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ منصوبے سے ڈیزل ، پانی اور بجلی کی بچت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ سولر سسٹم کی تنصیب سے پیدواری اخراجات کم اور فی ایکٹر پیدوار میں اضافہ ہوگا ۔
نعمان لنگڑیال نے یہ بھی کہاکہ ڈرپ سسٹم کا کپاس کی کاشت کے بارانی علاقوں میں تجربہ کررہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر ہموار زمینوں کےلیے یہ موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے ،جس سے آئندہ ہزاروں ایکڑ پرکپاس کی کاشت کرنے کے قابل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 3 ارب68 کروڑ کی لاگت سے 20 ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ ،اسپرنکلر نظام آبپاشی کےلیے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں